مغربی تریپورہ میں چار نابالغ لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں سات نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری معاملہ درج ہونے کے 6 گھنٹے کے اندر عمل میں آئی ہے۔
پولیس کے مطابق چاروں نابالغ لڑکیوں کو ان کے قریبی دوستوں نے گھومنے پھرنے کے بہانے بلایا تھا۔ لڑکیاں دوستوں پر اعتماد کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہفتے کی شام گھومنے کے لئے گئی تھیں۔ ملزم نوجوان لڑکیوں کو رانی بازار کے علاقے میں ایک ربڑ کے باغ میں لے گئے اور وہاں ان کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی۔ معلومات کے مطابق لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ساتوں ملزمین کی عمریں 19 سے 21 سال کے قریب ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ جنسی زیادتی کی مخالفت کرنے پر ان لڑکیوں کو بری طرح سے پیٹا بھی گیا۔ جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔