پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد پارٹی کے ناراض لیڈروں کا ایک گروپ جی 23 گاندھی خاندان کے خلاف آواز اٹھانے لگا ہے اور آج انہوں نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے سابق لیڈر غلام نبی آزاد کے گھر جو کہ نئی دہلی میں واقع ہے میٹنگ کی۔ G-23 leaders meet at Ghulam Nabi Azads Residence
ذرائع کے مطابق کپل سبل، ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا، آنند شرما، منیش تیواری، ششی تھرور، سندیپ دکشٹ، پرنیت کور، منی شنکر ایئر، شنکر سنگھ باگھیلا، کلدیپ شرما سمیت کئی لیڈروں نے میٹنگ میں شرکت کی۔
ناراض دھڑے کے ان لیڈروں نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا، لیکن پارٹی صدر سونیا گاندھی کے حامیوں نے متفقہ طور پر محترمہ گاندھی کو صدر رہنے کی حمایت کی۔