اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ایک دن بعد آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 103 روپے سے پار ہوگئی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

By

Published : Jun 18, 2021, 2:16 PM IST

ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس کی وجہ سے ممبئی میں پٹرول 103 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 95 روپے فی لیٹر کو عبور کرگیا۔ چنئی میں پٹرول بھی پہلی بار 98 روپے فی لیٹر کو عبور کر گیا۔ دہلی اور کولکتہ میں پٹرول 97 روپے فی لیٹر کے قریب ہے۔

سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 27 پیسے کے اضافے سے 96.93 روپے اور ڈیزل کی قیمت 28 پیسے کے اضافے سے 87.69 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.54 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہواتھا۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 103.08 روپے اور ڈیزل 95.14 روپے ہے۔

چنئی میں پٹرول 23 پیسے مہنگا ہوکر 98.14 روپے اور ڈیزل 27 پیسے کے اضافے سے 92.31 روپے پر مہنگا ہوگیا۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت میں 26 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ آج وہاں پٹرول 96.84 روپے اور ڈیزل 90.54 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔



آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر --- — پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 96.93 —————— 87.69

ممبئی ۔————— 103.08 —————— 95.14

چنئی —————- 98.14 -—————- 92.31

کولکاتہ ———— 96.84 —————— 90.54

ABOUT THE AUTHOR

...view details