پنجاب میں کورونا وائرس کے حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ ریاست میں ایک دن میں 68 افراد کی موت ہو گئی اور 4957 نئے پازیٹو کیسز رپورٹ ہوئے۔
پنجاب: کورونا وائرس کے مزید 4957 نئے کیسز
ریاست میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 7902 ہو گئی اور 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس
محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق آج تک ریاست میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 7902 ہو گئی اور 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ریاست میں مثبت کیسز تین لاکھ سے زیادہ ہو گئے اور ایکٹیو کیسز 34190 پر پہنچ گئے۔ ریاست میں اب تک 66 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے نمونے لئے جا چکے ہیں اور دو لاکھ 57 ہزار سے زیادہ افراد نے کورونا کو ہرایا ہے۔
یو این آئی