بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش میں این آئی اے اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ کارروائی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے چار ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ پورے مدھیہ پردیش میں کی گئی اس کارروائی میں گرفتار ارکان کو اسی دن دیر شام بھوپال ضلع عدالت کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں سے چاروں ملزمان کو خصوصی عدالت نے 8 فروری تک پولیس کے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اس کے بعد پی ایف آئی کے چار گرفتار ارکان کو آج دوبارہ خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ این آئی اے عدالت نے انہیں 15 فروری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔
مدھیہ پردیش اور بھوپال میں اے ٹی ایس مختلف مقامات سے گرفتار چاروں ملزمین سے مسلسل پوچھ تاچھ کر رہی تھی۔ پچھلی مرتبہ گرفتاری کے بعد جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تھا، تب اے ٹی ایس کو ان سے پوچھ گچھ کے لیے 8 تاریخ تک ریمانڈ میں دیا گیا تھا۔ آج پھر پی ایف آئی کے چاروں ارکان کو اے ٹی ایس نے عدالت میں پیش کیا۔ اس میں چاروں ملزمان کو 15 فروری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ چاروں ملزم پی ایف آئی کے فنانس اور قانونی انتظام کو دیکھتے تھے۔ ملزم غلام رسول تنظیم کے کئی عہدیداروں سے رابطے میں تھے۔