اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جرمنی میں چاقو سے حملے میں چار افراد زخمی

جرمنی کے اوبیرہاسین میں ایک حملہ آور نے چار افراد کو چاقو گھونپ کر زخمی کر دیا۔

By

Published : Nov 20, 2020, 1:15 PM IST

جرمنی میں چاقو سے حملے میں چار افراد زخمی
جرمنی میں چاقو سے حملے میں چار افراد زخمی

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ایک نامعلوم شخص نے لوگوں پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، ان میں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

جرمنی میں چاقو سے حملے میں چار افراد زخمی

پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ شدت پسندی سے اس واقعہ کی وابستگی کے کوئی ثبوت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے کی حقیقی وجوہات ہنوز نامعلوم ہیں لیکن اس کی وجہ خاندانی تنازعہ ممکن ہے۔

واضح رہے کہ چھ نومبر کو جرمن پولیس نے ایسے چار افراد کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے تھے جن پر انہیں شبہ تھا کیوںکہ یہ رواں ہفتے ویانا میں ہونے والے شدت پسندانہ حملے ميں ملوث 'داعش کے ہمدرد' ملزم کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details