اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Foreign Militants in Kashmir جمو و کشمیر میں امسال چالیس غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک، دلباغ سنگھ

جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے اتوار کے روز کہاکہ وادی کشمیر میں سرگرم غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر نئی حکمت عملی اپنائی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امسال سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں کے دوران 40 غیر ملکی ملی ٹینٹ مارے گئے۔ اُن کے مطابق مقامی نوجوانوں کی ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت کے رجحان میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ Militants Killed This Year in Kashmir

جمو و کشمیر میں امسال چالیس غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک، دلباغ سنگھ
جمو و کشمیر میں امسال چالیس غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک، دلباغ سنگھ

By

Published : Oct 30, 2022, 6:19 PM IST

سرینگر: دلباغ سنگھ نے سرینگر میں ایک تقریب کے دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول اور سرحد پر دراندازی کی کوششوں کا بھر پور جواب دے کر ان کو ناکام بنایا ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ غیر ملکی عسکریت پسندوں کی ہلاکت سے کشمیر میں مقامی نوجوانوں کو عسکری تنظیموں میں شامل ہونے میں کافی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 'ٹارگٹ کلنگ' اس سازش سے کی جارہی ہے تاکہ ملک میں کام کر رہے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جائے تاہم ملک کی عوام نے ان کی سازش کو ناکام کر دیا ہے۔ Forty Foreign Militants in Kashmir

جمو و کشمیر میں امسال چالیس غیر ملکی عسکریت پسند ہلاک، دلباغ سنگھ

انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کا قلع قمع کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی خاطر نئی حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس کے زمینی سطح پر مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ امسال 40 غیر ملکی ملی ٹینٹ مارے گئے جبکہ اب مزید کچھ باقی رہ گئے ہیں جنہیں بہت جلد انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وادی کشمیر میں جتنے بھی ملی ٹینٹ سرگرم ہیں، اُن پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے۔

دلباغ سنگھ نے کہاکہ سرگرم ملی ٹینٹوں کو بہت جلد مار گرایا جائے گا۔ وادی کشمیر میں جتنی بھی ملی ٹینٹ تنظیمیں ہیں اُن میں لیڈر شپ کا فقدان ہے ۔غیر ملکی ملی ٹینٹوں کی ہلاکت سے مقامی نوجوانوں کی جنگجو تنظیموں میں شمولیت کے رجحان میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ سنگباری کے واقعات میں کمی واقع ہونے کے بارے میں پولیس سربراہ نے کہاکہ اس کا کریڈٹ وادی کشمیر کے لوگوں خاص کر نوجوانوں کو جاتا ہے جنہوں نے اب تشدد کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کے نوجوان اب اپنا مستقبل سنوارنے میں لگے ہوئے ہیں۔ دلباغ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ وادی کشمیر میں خشت باری اب قصبہ پارینہ بن کر رہ گئی ہے۔ پچھلے تین برسوں کے دوران ملی ٹینٹ ریکروٹمنٹ لگ بھگ صفر تک پہنچ گئی ہے۔ آئی ای ڈی حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہاکہ یہ جنگجووں کی نئی حکمت عملی ہے تاکہ سیکورٹی فورسز کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔ ایسی آئی ای ڈیز کو جموں میں ضبط کیا گیا جنہیں ڈرون کے ذریعے اس طرف پھینکا گیا۔ اُن کے مطابق اُدھم پور میں کچھ آئی ای ڈی دھماکے ہوئے جس دوران چند افراد کی جان بھی ضائع ہوئیں۔

دراندازی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہاکہ پچھلے برسوں کے مقابلے میں امسال دراندازی کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اگرچہ کچھ ایک ملی ٹینٹ دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے میں کامیاب ہوئے لیکن مجموعی طورپر سرحدوں پر حالات پوری طرح سے قابو میں ہے۔ چونکہ اب موسم تبدیل ہو رہا ہے لہذا اُس پار بیٹھے ملک دشمن عناصر ملی ٹینٹوں کو اس طرف بھیجنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Udhampur Blasts Case ادھم پور بم دھماکوں میں ملوث سابق عسکریت پسند گرفتار، پولیس چیف دلباغ سنگھ

ٹارگیٹ کلنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ڈی جی پی نے کہاکہ اس طرح کی کارروائیاں دراصل وادی میں پُر امن ماحول کو خراب کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پرانے تانے بانے کو نقصان پہنچانے کے لئے کی جارہی ہیں۔ اُن کے مطابق اس طرح کی کارروائیوں کا ایک بڑا مقصد ملک کے لوگوں کو کشمیریوں کے خلاف اکسانا ہے۔ میں ہندوستانی شہریوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے سمجھدارانہ برتاو کیا اور ملی ٹینسی کی حمایت کرنے والی ایجنسیوں کے بہکاوے میں نہیں آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details