مساجد کمیٹی کے سابق سیکرٹری ایس ایم سلمان نے مساجد کمیٹی کے 5 لاکھ 20 ہزار روپیے غیر قانونی طریقے سے نکال لیے تھے، جس کی شکایت اسد مسعود نے بھوپال کرائم برانچ میں مع ثبوت کے دی ہے۔ کرائم برانچ میں کی گئی تحریری شکایت ہے، جس کے سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے محکمۂ اقلیت کو بھی خط لکھا ہے، جس کا جواب ملنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
مساجد کمیٹی کے سابق سیکرٹری نے کی سرکاری رقم کی ہیراپھیری - embezzled
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی مساجد کمیٹی پر کئی سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔ دراصل مساجد کمیٹی کے ائمہ مومنین کو دیے جانے والے اعزازیہ کو لیکر ایک بڑی دھوکہ بازی سامنے آئی ہے۔
مساجد کمیٹی کے سابق سیکرٹری نے کی سرکاری رقم کی ہیرا پھیری
یہ بھی پڑھیں:بھوپال: ہجومی تشدد کے خلاف احتجاج
سیکرٹری یاسر عرفات نے کہا کہ شکایت کرائم برانچ میں کی گئی ہے، جس کی وجہ سے سابق سیکرٹری ایس ایم سلمان معاملہ کا رخ بدلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یاسر عرفات نے کہا کہ اعزازیے کے 5 لاکھ 20 ہزار روپیے کا خلاصہ پولیس کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس پیسے کا غبن نہیں کیا جاتا تو امام اور موذنین کی چار ماہ کی تنخواہ نہیں رکتی۔ اب حکومت کے گرانٹ کا انتظار ہے تاکہ امام و موذنین کو ان کی تنخواہ دی جاسکے۔
Last Updated : Sep 1, 2021, 7:00 PM IST