سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کو علاج کے بعد نئی دہلی کے ایمس اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
اسپتال سے منسلک ذرائع نے اتوارکو یہاں یہ اطلاع دی۔ ڈاکٹر سنگھ کو بخار اور کمزوری کی وجہ سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو ڈینگی ہوا تھا۔
کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم کی طبیعت خراب ہونے کے بعد 13 اکتوبر کو نئی دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔
ڈاکٹر سنگھ اس سال 19 اپریل کو کورونا وائرس سے بھی متاثر ہوگئے تھے۔ انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گاندھی میدان دھماکہ معاملہ: این آئی اے کورٹ آج سزا سنائے گا
سابق وزیراعظم نے چار مارچ اور تین اپریل کو کووڈ ٹیکےلگوائے تھے۔ وہ فی الحال راجستھان سے راجیہ سبھا رکن ہیں۔وہ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیراعظم رہے۔سال 2009 میں ایمس میں ان کی بائی پاس سرجری بھی ہوئی تھی۔
یواین آئی