اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دل کا دورہ پڑنے پر انضمام الحق ہسپتال میں داخل

انضمام الحق کو دل کا دورہ پڑنے پر ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں کئی جانچ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ انہیں ہارٹ اٹیک آیا تھا، ڈاکٹروں نے انہیں ایمرجنسی اینجیو پلاسٹی (angioplasty) کروانے کا مشورہ دیا اور معروف ہارٹ سرجن پروفیسر عباس کاظم نے یہ طریقہ کار انجام دیا۔

دل کا دورہ پڑنے پر انضمام الحق ہسپتال میں داخل
دل کا دورہ پڑنے پر انضمام الحق ہسپتال میں داخل

By

Published : Sep 28, 2021, 10:36 AM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی سرجری کی گئی۔ جس کے بعد انضمام کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹر کی طرف سے ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

انضمام کو گزشتہ کچھ دنوں سے سینے میں درد تھا۔ ابتدائی ٹیسٹ کی تمام رپورٹس نارمل تھیں۔ تاہم ، پیر کو کیے گئے ایک ٹیسٹ سے یہ نتیجہ نکلا کہ نہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔ٹیسٹ کے بعد انضمام کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ایک ترجمان نے بتایا کہ ان کی سرجری ہوئی ہے اور وہ مستحکم حالت میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معین علی کا ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان

واضح رہے کہ 51 سالہ انضمام نے اپنے کیریئر کے دوران 120 ٹیسٹ اور 378 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے، 2016-2019 کے درمیان چیف سلیکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details