اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک کے سابق وزیر اے کے عبدالصمد کا انتقال

اے کے عبدالصمد نے ڈی دیوراج عرس کی حکومت میں صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کے دور اقتدار کی مدت کو ریاست میں یونانی کی ترقی کا سنہرا دور مانا جاتا ہے، انہیں کے دور میں یونانی گریجویٹ کے روشن مستقبل کے پیش نظر بنگلور کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن الاٹ کیا گیا تھا۔

کرناٹک کے سابق وزیر اے کے عبدالصمد کا انتقال
کرناٹک کے سابق وزیر اے کے عبدالصمد کا انتقال

By

Published : Sep 7, 2021, 4:49 PM IST

کرناٹک کے سابق وزیر برائے صحت و خاندانی منصوبہ بندی اے کے عبدالصمد منگل کی صبح بنگلور میں واقع اپنی رہائش گاہ پر 87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ پیشے سے تاجر اے کے عبدالصمد کانگریس پارٹی سے جڑے رہے سنہ 1978 میں وہ رام نگر حلقہ سے رکن اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔

اس کے بعد انہوں نے ڈی دیوراج عرس کی حکومت میں صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کے دور اقتدار کی مدت کو ریاست میں یونانی کی ترقی کا 'سنہرا دور'مانا جاتا ہے، انہیں کے دور میں یونانی گریجویٹس کے روشن مستقبل کے پیش نظر بنگلور کے لئے معزز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن الاٹ کیا گیا تھا۔

رام نگر میں واقع گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج شروع کرانے میں بھی اے کے عبدالصمد نے اہم کردار نبھایا تھا، جسے سید حاجی منیر نے شروع کیا تھا۔ عبدالصمد کی موت پر کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار نے افسوس کا اظہارِ کیا اور تعزیت پیش کی۔

مزید پڑھیں:مودی حکومت کسان تحریک کو کچلنے کی سازش بند کرے: کانگریس

ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ 'عبدالصمد ایک سینیئر رہنما تھے، ان کے انتقال کی خبر سن کر ہمیں کافی دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 'مرحوم عبد الصمد نے اپنے دور میں بہترین عوامی خدمات انجام دی تھیں'۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details