اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کا انتقال - کلیان سنگھ وزیر اعلی تھے

اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ و بی جے پی کے سینیئر رہنما کلیان سنگھ کا انتقال ہوگیا ہے۔ وہ ایک لمبے عرصہ سے کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔

former cm of uttar pradesh kalyan sing passed away
اترپردیش کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کا انتقال

By

Published : Aug 21, 2021, 9:52 PM IST

Updated : Aug 21, 2021, 11:04 PM IST

اترپردیش کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ 89 برس کی عمر انتقال کرگئے۔ تقریباً دو مہینے کی علالت کے بعد کلیان سنگھ نے آج لکھنؤ کے ایس جی پی جی آئی میں آخری سانس لی۔ کلیان سنگھ اترپردیش کے وزیر اعلی کے علاوہ راجستھان کے گورنر رہ چکے ہیں۔

کلیان سنگھ اپنے 60 برس کے طویل سیاسی کیرئیر میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے۔

کلیان سنگھ 5 جنوری 1932 کو اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے گاؤں مدھولی میں تیج پال سنگھ لودھی اور سیتادیوی کے ہاں پیدا ہوئے۔ 60 برس سے زیادہ کی طویل سیاسی تاریخ رکھنے والے لیڈر کی حیثیت سے کلیان سنگھ نے کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا۔ انہوں نے سنہ 1957 میں آر ایس ایس کارکن کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد میں جن سنگھ میں شامل ہوئے اور اپنے سیاسی کیریئر کی بنیاد رکھی۔

کلیان سنگھ پہلی بار سنہ 1991 جون میں وزیر اعلی بنے۔ انہوں نے ایودھیا کا دورہ کیا اور رام مندر کی تعمیر کا عزم کیا۔

بابری مسجد کی شہادت اس وقت پیش آئی جب کلیان سنگھ وزیر اعلی تھے۔ اس سانحہ کے بعد کلیان سنگھ کو اپنا عہدہ کھونا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں صدر راج نافذ کردیا گیا۔ پھر وہ 1997 کے انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے ساتھ دوبارہ وزیر اعلی بنے۔

Last Updated : Aug 21, 2021, 11:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details