اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایس ڈی پی آئی گلبرگہ ضلع نئی کمیٹی کی تشکیل - کرناٹک

ایس ڈی پی آئی گلبرگہ سٹی کمیٹی میں منتخب سید فاروق صدر، محمد مقبول شاہ نائب صدر اور سید علیم الٰہی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی گلبرگہ رورل کمیٹی میں شکیل پاشاہ صدر اور نائب صدر مصطفیٰ یڈرامی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

ایس ڈی پی آئی گلبرگہ ضلع نئی کمیٹی کی تشکیل
ایس ڈی پی آئی گلبرگہ ضلع نئی کمیٹی کی تشکیل

By

Published : Oct 14, 2021, 10:50 AM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں ایس ڈی پی آئی گلبرگہ کی جانب سے ایک فنکشن ہال میں ڈسٹرکٹ ری پریزنٹیٹیو کونسل کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی گلبرگہ کی ضلع کمیٹی نے اپنے تین سال کی رپورٹ ریاستی صدر عبدالحنان کی موجودگی میں پیش کی۔

ایس ڈی پی آئی گلبرگہ ضلع نئی کمیٹی کی تشکیل

ہر تین سال میں ایس ڈی پی آئی پارٹی کا برانچ سطح سے لیکر قومی سطح تک جمہوری طریقہ سے الیکشن ہوتا ہے۔ الیکشن شروع ہونے سے قبل دستور کا عمل پڑھ کر اس میٹنگ کی شروعات کی گئی اور اس بار ایس ڈی پی آئی گلبرگہ کی رورل کمیٹی اور سٹی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔اورنگ آباد: لکھیم پور کھیری معاملے کے خلاف ایس ڈی پی آئی نے احتجاج کیا

ایس ڈی پی آئی گلبرگہ سٹی کمیٹی میں منتخب سید فاروق صدر، محمد مقبول شاہ نائب صدر، سید علیم الہٰی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی گلبرگہ رورل کمیٹی میں شکیل پاشاہ صدر اور نائب صدر مصطفیٰ یڈرامی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details