اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Floodlit at Islam Gymkhana ممبئی کے اسلام جم خانہ گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس نصب - اسلام جم خانہ کے چئیرمین یوسف

ممبئی میں واقع اسلام جم خانہ گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس نصب کیا گیا ہے۔ اسلام جم خانہ کے چئیرمین یوسف ابراہانی نے کہا کہ ہم اس کے لئے ایک برس سے مسلسل کوشش کر رہے تھے۔ جس کے بعد یہ جدو جہد رنگ لائی اور یہاں گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں۔ ہمار مقصد ہے کہ آئی پی ایل اور دوسرے میچ کے کھلاڑی یہاں مشق کریں۔ Floodlit at Islam Gymkhana

Floodlit at Islam Gymkhana
ممبئی کے اسلام جم خانہ گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس نصب

By

Published : Oct 4, 2022, 8:52 PM IST

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع اسلام جم خانہ گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس نصب کیا گیا ہے۔ آس پاس کئی جم خانہ گراؤنڈ ہیں لیکن ممبئی کا یہ پہلا جم خانہ گراؤنڈ ہے، جہاں فلڈ لائٹس نصب کی گئی ہیں۔ Floodlit at Islam Gymkhana

ممبئی کے اسلام جم خانہ گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس نصب

اسلام جم خانہ کے چئیرمین یوسف ابراہانی نے کہا کہ ہم اس کے لئے ایک برس سے مسلسل کوشش کر رہے تھے۔ جس کے بعد یہ جدو جہد رنگ لائی اور یہاں گراؤنڈ میں یہ فلڈ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں۔ ہمار مقصد ہے کہ آئی پی ایل اور دوسرے میچ کے کھلاڑی یہاں مشق کریں، اس کے علاوہ جم خانے سے وابستہ کھلاڑی یہاں رات کے دوران بھی کرکٹ میچ کھیل سکتے ہیں۔ یہاں آئی پی ایل اور دوسرے میچ کے کھلاڑی مشق کریں گے تو اس سے ہونے والی آمدنی سے معاشرے کی فلاح و بہبود کا کام کیا جائے گا۔

اسلام جم خانہ نہ صرف ایک جم خانہ ہے بلکہ یہاں معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے اجلاس بھی منعقد ہوتے ہیں اور کسی بھی مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔ نوجوانوں اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ انہیں اسپورٹس میں کیسے مستحکم بنایا جائے، جمخانہ انتظامیہ اس پر غور کر رہی ہے تاکہ وہ معاشرے کا نام روشن کریں۔ اطراف میں کئی سارے جم خانے موجود ہیں لیکِن جن خصوصیات اور خوبیوں کا حامل اسلام جمخانہ ہے، وہ شاید کسی اور جگہ نہیں ہے۔

اسلام جم خانے کی سنگ بنیاد سنہ 1819 میں قاضی شہاب الدین، جسٹس بدردین طیب جی، سر ابراہیم رحمت اللہ ابو بھائی جسدانوالہ جیسے لوگوں نے رکھی تھی۔ اس کا مقصد تھا کہ قوم ملت کے مسائل کا حل نکالنے کے لیے اور مسلمانوں کو بنیادی تعلیمی طور پر مضبوط مستحکم بنانے کے لئے ماہرین کے صلاح و مشورے لئے یہاں اجلاس منعقد کئے جائیں تاکہ نوجوان نسل ملک اور قوم کے لئے کچھ کرسکے۔ جم خانے نے دور حاضر کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مشن میں تبدیلی لائی تاکہ اس خواب کو پورا کیا جاسکے جو اس کی بنیاد رکھنے والوں نے آج سے دہائیوں قبل دیکھا تھا۔ Floodlit at Islam Gymkhana

یہ بھی پڑھیں: Islam Gymkhana in Mumbai: ممبئی کے اسلام جم خانہ کے دائرہ کار میں توسیع

ABOUT THE AUTHOR

...view details