اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہوڑہ ضلع اور مشرقی مدنی پور میں سیلاب جیسی صورتحال - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے درگاپور بیراج سے روزانہ سینکڑوں کیوسک پانی چھوڑے جانے کے سبب ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے. اس دوران ایک لڑکی کی موت کی اطلاع ہے.

ہوڑہ ضلع اور مشرقی مدنی پور میں سیلاب جیسی صورتحال
ہوڑہ ضلع اور مشرقی مدنی پور میں سیلاب جیسی صورتحال

By

Published : Aug 4, 2021, 10:45 AM IST

درگاپور بیراج سے روزانہ سینکڑوں کیوسک پانی چھوڑے جانے کے سبب مشرقی مدنی پور اور ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے. اس دوران ایک لڑکی کی موت کی اطلاع ہے.

ہوڑہ ضلع اور مشرقی مدنی پور میں سیلاب جیسی صورتحال
درگاپور بیراج سے پانی چھوڑے جانے کے سبب ہوڑہ ضلع کے کھانی کل، آمتا اور اودے نارائن سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے. اس دوران ندی میں پانی کی سطح میں تشویشناک طور پر اضافہ ہونے کی وجہ سے ہوڑہ ضلع میں سیلاب جیسی صورتحال ہے. ہوڑہ ضلع کے پچاس فیصد علاقے ندی کے پانی میں غرق ہو چکے ہیں اس کے سبب عام لوگوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینا پڑا ہے. ذرائع کے مطابق ہوڑہ ضلع کے غرقاب علاقوں کے باشندوں کو عرضی رہائشی کیمپ میں منتقل کیا گیا ہے. اس دوران قومی شاہراہ کے کنارے لوگوں کو کیمپ میں رکھا گیا ہے.
ہوڑہ ضلع اور مشرقی مدنی پور میں سیلاب جیسی صورتحال
ہوڑہ ضلع اور مشرقی مدنی پور میں سیلاب جیسی صورتحال
ریاستی حکومت نے ہوڑہ ضلع میں سیلاب جیسی صورتحال پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے اور اس کے لئے disaster management team کی بھی مدد لی جارہی ہے. یہ بھی پڑھیں:ترنمول کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے آج خود اختلافات کا شکار

دوسری طرف بردوان ضلع کے درگاپور بیراج سے ندی میں سینکڑوں کیوسک پانی چھوڑے جانے کے سبب مشرقی مدنی پور ضلع کے 60 فیصد علاقوں میں پانی جمع ہونے سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے. ذرائع کے مطابق آج وزیراعلیٰ ممتا بنرجی مشرقی مدنی پور اور ہوڑہ ضلع کے دورے پر جائیں گی اور حالات کا جائزہ لیں گی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details