اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Amritsar Blast Case امرتسر میں دھماکوں کے الزام میں پانچ افراد گرفتار

پنجاب کے امرتسر میں گزشتہ پانچ دنوں میں تین دھماکوں کے سلسلے میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

By

Published : May 11, 2023, 4:42 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

امرتسر: پنجاب کے امرتسر میں واقع گولڈن ٹیمپل کے قریب رات بارہ بجے کے درمیان ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی تھی۔ اس دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف حراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس ہفتے میں یہ تیسرا دھماکہ ہے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ وہیں پنجاب پولیس نے اس تعلق سے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت آزاد ویر سنگھ، امریک سنگھ، صاحب سنگھ، ہرجیت سنگھ اور دھرمیندر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد اور امریک آئی ای ڈیز (دھماکہ خیز مواد) بنانے میں ملوث تھے اور دیگر تینوں نے مواد فراہم کیا تھا۔

مسٹر یادو کے ساتھ پریس کانفرنس میں امرتسر کے پولس کمشنر نونہال سنگھ بھی موجود تھے۔ مسٹر یادو نے بتایا کہ اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی ) کی مدد سے اس معاملے کو حل کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی جائے گی۔ خیال رہے کہ سنیچر کے روز سے گزشتہ پانچ دنوں میں امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے قریب کم شدت کے تین دھماکے ہوئے ہیں۔ پہلا دھماکہ ہفتہ کی نصف شب کو ہوا۔ دوسرا دھماکہ پیر کی صبح ہوا اور تیسرا کل نصف شب کے بعد ہوا۔ لیکن ان دھماکوں سے زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ پہلے دھماکے میں کچھ لوگوں کو معمولی چوٹیں آئیں اور کچھ قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details