اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Kanpur Road Accident کانپور میں 24 گھنٹوں کے دوران دو دردناک سڑک حادثات - کانپور میں سڑک حادثہ

کانپور میں دیر رات ایک اور بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع میں دو دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ kanpur road accident

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 2, 2022, 8:31 AM IST

کانپور: ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں دیر رات ایک اور بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ معاملہ کانپور کے چکری تھانے کے تحت ہے۔ ٹرک نے وندھیاچل درشن پر جانے والے عقیدت مندوں سے بھرے لوڈر کو ٹکر مار دی۔ جس کے سبب پانچ لوگوں ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ Road Accident In Kanpur

مقامی لوگوں نے حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی، جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت مستحکم بتائی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع میں دو دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس قبل کانپور شہر کے گھاٹمپور میں سنیچر کو دیر رات اناؤ کے چندریکا دیوی مندر سے درشن کرکے واپس گھر لوٹ رہے 26 عقیدت مندوں کی ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے موت ہوگئی ہے۔ وہیں اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Road Accident In Kanpur کانپور میں خوفناک سڑک حادثہ، 25 افراد ہلاک

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جس ٹریکٹر ٹرالی سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ اس میں ضرورت سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ اگر اس میں ضرورت سے زیادہ لوگ نہ ہوتے تو یہ حادثہ پیش نہیں آتا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق کورتھا گاؤں سے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانپور میں پیش آئے سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثے میں ہلاک ہوئے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ہلاک شدگان کے اہلخانہ کو فی کس دو، دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے جب کہ زخمیوں 50، 50 ہزار دیئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details