اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شاہی لیچی کی پہلی کھیپ بہارسےبرطانیہ برآمد کی گئی - سازگار آب و ہوا موجود

جیو انڈیکیٹر-جی آئی رجسٹرد پیداواروں کے برآمدات کو بڑھاوا دینے کے لئے بہار سے شاہی لیچی کی اس موسم کی پہلی کھیپ پیر کو برطانیہ بھیجی گئی ہے۔

شاہی لیچی کی پہلی کھیپ بہارسےبرطانیہ برآمد کی گئی
شاہی لیچی کی پہلی کھیپ بہارسےبرطانیہ برآمد کی گئی

By

Published : May 25, 2021, 1:52 AM IST

مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے یہاں بتایا کہ شاہی لیچی کی برآمد کے لئے حفظان صحت کی سند پٹنہ میں نئے قائم شدہ سرٹیفیکیشن سنٹر سے جاری کی گئی ہے۔ یہ پھل بہار کے مظفر پور کے کسانوں سے لیا گیا ہے۔

اے پی ڈی نے شاہی لیچی کی برآمد کو آسان بنانے کے لئے بہار کے محکمہ زراعت سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز جیسے کسانوں ، برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے ساتھ شراکت کی ہے۔

شاہی لیچی کی برآمد کے لئے منعقدہ اس پروگرام میں اے پی ڈی کے صدر ڈاکٹر ایم انگموتھو اور بہار کے زرعی محکمہ کے چیف سکریٹری این سرون کمار سمیت دیگر سینئر افسران نے حصہ لیا۔

شاہی لیچی بہارکی چوتھی زرعی پیداوار ہے جس نے سال 2018 میں زرد الو آم ، کترنی چاول اور مگہی پان کے بعد جی آئی سرٹیفیکیشن حاصل کیا۔ شاہی لیچی کے لئے جی آئی رجسٹریشن مظفر پور میں واقع لیچی گرورز ایسوسی ایشن کو دیا گیا۔

مظفر پور، ویشالی ، سمستی پور ، چمپارن ، بیگوسرائے اضلاع اور بہار کے ملحقہ علاقوں میں شاہی لیچی کی کاشت کے لئے سازگار آب و ہوا موجود ہے۔ چین کے بعد بھارت لیچی کی پیداوار کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details