کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ مہاراشٹر کے پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے روانہ کر دی گئی ہے۔ کووی شیلڈ ویکسین لے جانے والے تین ٹرک سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا سے پونے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں، ہوائی اڈے سے ویکسین کی خوراک ملک کے مختلف مقامات پر بھیجی جائے گی۔
کووی شیلڈ ویکسین کی پہلی کھیپ سیریم انسٹی ٹیوٹ سے روانہ واضح ہو کہ 16 جنوری 2021 سے کووڈ 19 ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کی جائے گی۔
آٹھ پروازیں کووی شیلڈ ویکسین کو پونے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 13 مختلف مقامات پر پہنچائی جائے گی۔ پونے ہوائی اڈے سے ویکسین کی ہوائی نقل و حمل کو سنبھالنے والی کمپنی ایس بی لاجسٹک کے ایم ڈی سندیپ بھوسلے نے بتایا کہ کل آٹھ پروازیں کووی شیلڈ ویکسین کو پونے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 13 مختلف مقامات پر پہنچائی جائے گی۔ پہلی فلائٹ دہلی ایئرپورٹ کے لئے روانہ ہوگی۔ اس سے قبل ڈی جی سی اے نے کورونا ویکسین کے ٹرانسپورٹیشن کے لئے رہنما اصول جاری کیے تھے۔
ٹیکہ لگانے میں صحت کارکنوں اور فرنٹ لائن اہلکاروں کو ترجیح دی جائے گی۔ ان کی تعداد تقریباً تین کروڑ ہے۔ اس کے بعد جن کی عمر 50 سال سے زیادہ یا اس کے قریب ہیں یا جو سنگین بیماری میں مبتلا ہیں، انہیں اس ٹیکہ کاری مہم میں شامل کیا جائے گا۔ ان کی تعداد تقریباً 27 کروڑ ہے۔