تفصیلات کے مطابق ایک کار جو کہ گریٹر نوئیڈا سے فرید آباد کی جانب جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ ہریانہ کے فرید آباد سے تعلق رکھنے والے دیپک شرما نوئیڈا گریٹر ایکسپریس وے پر اپنی کار کے ذریعے فرید آباد جا رہے تھے۔ راستے میں سیکٹر 150 کے قریب ان کی کار میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
چلتی کار میں آتشزدگی، پانچ زندگیاں بچ گئیں
نوئیڈا ایکسپریس وے کے سیکٹر 150 کے قریب دیر رات چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی۔ کار میں سوار پانچ افراد نے بہ مشکل اپنی جان بچائی۔
پولیس کے مطابق کار میں دو مرد، دو خواتین اور ایک 11 ماہ کے بچہ بھی تھا جنہوں نے نہایت تیزی و پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی سے نکل کر اپنی جان بچائی۔ تاہم کار مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئی۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اطلاع پر نالج پارک اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ دیپک شرما کو آگ لگنے کا وقت پر پتہ ہی نہیں چلا۔ تاہم پیچھے سے آنے والی گاڑی نے چنگاری دیکھ لی تھی اس نے دیپک کی گاڑی کو اوور ٹیک کرکے آگ لگنے کی جانکاری دی۔ جس پر دیپک نے گاڑی فوراً روک کر کار میں سوار لوگوں کو سامان سمیت باہر نکالا۔ تھوڑی دیر بعد ہی آگ سے پوری گاڑی جل اٹھی۔ پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔