اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Weekend Curfew In Delhi: ویکینڈ کرفیو کی خلاف ورزی پر751 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج - دہلی میں کورونا کے انفیکشن

اطلاع کے مطابق دہلی میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے ہفتے کے آخر میں ویکینڈ کرفیو نافذ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ اور اتوار کو پہلا ویک اینڈ کرفیو تھا جس پر سختی سے عمل کیا گیا۔ اس دوران دہلی پولیس نے 751 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ Weekend Curfew In Delhi

ویکینڈ کرفیو کی خلاف ورزی پر751 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج
ویکینڈ کرفیو کی خلاف ورزی پر751 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج

By

Published : Jan 11, 2022, 12:51 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے انفیکشن Corona Cases In Delhi کو روکنے کے لیے حکومت نے ویکینڈ کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ پہلے ویکینڈ کرفیو یعنی ہفتہ اور اتوار میں پولیس کی مستعدی کی وجہ سے دہلی کے سڑکیں سنسان رہیں۔ وہیں ویکینڈ کرفیو میں 751 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی، جبکہ 3156 لوگوں کو کووڈ-19 گائیڈلائن کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کاٹا گیا۔ Weekend Curfew In Delhi


اطلاع کے مطابق دہلی میں کورونا انفیکشن کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے دہلی حکومت نے ہفتے کے آخر میں ویکینڈ کرفیو نافذ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ اور اتوار کو پہلا ویک اینڈ کرفیو تھا جس پر سختی سے عمل کیا گیا۔ اس دوران دہلی پولیس نے 751 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے جو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلے تھے۔ اس کے ساتھ ہی رواں ہفتے کے آخر میں کووڈ-19 کی گائیڈ لائن پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف چالان کی مہم سختی سے چلائی گئی۔ گزشتہ ہفتہ اور اتوار کو 3156 لوگوں کا چالان کیا گیا کیونکہ وہ کووڈ-19 کی گائیڈ لائن پر عمل نہیں کر رہے تھے۔

ویکینڈ کرفیو کی خلاف ورزی پر751 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج

مزید پڑھیں:۔Weekend Curfew In Delhi: دہلی میں ویکینڈ کرفیو، بازار بند اور سڑکیں سنسان


دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں روزانہ رات کا کرفیو لگایا جاتا ہے، ساتھ ہی دہلی حکومت نے ہفتے کے آخر میں کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میں بھی طاق کی طرز پر دکانیں کھولنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے لوگوں سے ان اصولوں پر عمل کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دہلی پولس کارروائی کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details