اردو

urdu

By

Published : Jan 26, 2022, 7:44 AM IST

ETV Bharat / bharat

Fir Against Minister And 80 Others: ریاستی وزیر سمیت 80 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ریاستی وزیر اور بلاسپور اسمبلی حلقہ کے بی جے پی امیدوار سردار بلدیو سنگھ اولکھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بغیر اجازت کے تھانہ کھجوریہ علاقے میں انتخابی جلسہ کیا۔ اس دوران کووڈ 19 کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کی گئی، ماسک نہیں لگائے گئے اور متعینہ فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ Fir Against Minister And 80 Others

ریاستی وزیر سمیت 80 افراد کے خلاف مقدمہ درج
ریاستی وزیر سمیت 80 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے تھانہ کھجوریہ علاقے میں ریاستی وزیر سردار بلدیو سنگھ اولکھ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Fir Against Minister And 80 Others

اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 کے پیش نظر ریاست میں ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔ اس دوران کوئی امیدوار یا سیاسی پارٹی بغیر اجازت کوئی انتخابی جلسہ یا عوامی مقامات پر تشہیری نہیں چلا سکتی تاہم ایسا کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ریاستی وزیر سمیت 80 افراد کے خلاف مقدمہ درج

اس معاملے میں آج ریاستی وزیر اور بلاسپور اسمبلی حلقہ کے بی جے پی امیدوار سردار بلدیو سنگھ اولکھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بغیر اجازت کے تھانہ کھجوریہ علاقے میں انتخابی جلسہ کیا۔ اس دوران کووڈ 19 کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کی گئی، ماسک نہیں لگائے گئے اور متعینہ فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ سردار بلدیو سنگھ اولکھ ریاستی حکومت میں وزیر ہیں اور رامپور کی بلاسپور اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار بھی ہیں۔ اولکھ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمیت دفعہ 171 ایچ، 188، 269، 270 آئی پی سی اور دفعہ 3 وبا ایکٹ و دفعہ 51 وغیرہ کے تحت 70 سے 80 افراد کے خلاف معاملہ درج ہوا ہے۔ اس مقدمے میں ریاستی وزیر کے ساتھ ساتھ ان کے بہنوئی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس نے اپنی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details