اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر خارجہ کی تین ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقات، افغانستان پر تبادلہ خیال - وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تین ممالک کےہم منصبوں سے ملاقات کی

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کے روز ایران، آرمینیا اور ازبکستان کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی اور افغانستان کی حالیہ پیش رفت، علاقائی چیلنجز اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

ایس جے شنکر
ایس جے شنکر

By

Published : Sep 17, 2021, 8:24 AM IST

ایس جے شنکر جو گذشتہ ماہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کی صورتحال پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان دارالحکومت میں ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے مل کر خوش ہیں۔

دوشنبے میں ایس سی او کے اجلاس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی چیلنجز پر مل کر کام کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ ازبکستان کے اپنے ہم منصب عبدالعزیز کاملوف سے مل کر اچھا لگا۔ ہماری گفتگو افغانستان کی صورتحال پر مرکوز تھی۔ انہوں نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ٹویٹ کیا کہ دہشت گردی اور بنیاد پرستی کا مقابلہ کرنے والے ممالک کے طور پر ہمارا قریبی تعاون باہمی مفاد میں ہے۔

اداکار پراچی پانڈے اور ان کے گروپ نے ایس سی او سمٹ میں گالا کنسرٹ میں اپنی شاندار کارکردگی سے سامعین کو مسحور کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی 17 ستمبر کو ایس سی او کے سالانہ سربراہی اجلاس میں ورچول طور پر شرکت کریں گے۔ امید ہے کہ افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کے ساتھ ساتھ علاقائی سلامتی کے مجموعی منظر نامے پر بھی غور و خوض کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر ایس سی او اور اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کے ساتھ افغانستان سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایس سی او جسے نیٹو کے متبادل کے طور پر دیکھا جاتا ہے، ایک آٹھ رکنی اقتصادی اور سیکورٹی بلاک ہے اور یہ سب سے بڑی بین الاقوامی تنظیموں میں سے ایک بن کر ابھری ہے۔ بھارت اور پاکستان 2017 میں اس کے مستقل رکن بن گئے۔

ایس سی او کی بنیاد 2001 میں شنگھائی میں روس، چین، کرغیز جمہوریہ، قزاقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے صدور نے رکھی تھی۔

بھارت نے ایس سی او اور اس کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے (RATS) کے ساتھ اپنی سیکورٹی سے متعلق تعاون کو بہتر بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جو خاص طور پر سیکورٹی اور دفاعی امور سے متعلق ہے۔

مزید پڑھیں:

دہشت گردی کووڈ کی طرح، کوئی بھی محفوظ نہیں جب تک سب محفوظ نہ ہوں: جے شنکر

بھارت کو 2005 میں ایس سی او میں آبزرور بنایا گیا تھا اور عام طور پر اس گروپ کی وزارتی سطح کی میٹنگز میں حصہ لیا ہے جو بنیادی طور پر یوریشین خطے میں سیکورٹی اور اقتصادی تعاون پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details