افغان ٹی وی اینکر بہشتا ارغند، جنہوں نے طالبان کے ترجمان کا انٹرویو کرتے ہوئے تاریخ رقم کی وہ بھی ملک چھوڑ گئیں۔ سی این این نے خبر دی ہے کہ افغان نیوز نیٹ ورک طلوع کی خاتون اینکر ارغند نے طالبان کے ایک سینیئر نمائندے کا انٹرویو کیا۔ اس انٹرویو نے دنیا بھر میں شہ سرخیاں بنائی تھی۔
بہشتا ارغند نے ملالہ یوسف زئی کا بھی انٹرویو کیا، جو طالبان کے قاتلانہ حملے سے بچ گئی تھیں جس میں طلوع نے پہلی بار یوسف زئی کا افغان ٹی وی پر انٹرویو لیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہشتا نے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ملک چھوڑنے کی تصدیق کردی۔ نیوز اینکر کا کہنا تھا کہ باقی لوگوں کی طرح وہ بھی طالبان سے ڈرتی ہیں، میں ابھی جارہی ہوں لیکن ایک دن ایسا ضرور آئے گا میں اپنے وطن واپس آؤں گی۔
ارغند نے سی این این کے ساتھ خط و کتابت کی اور پچھلے دو ہفتوں کے تجربے کو سنایا۔ بالآخر اس نے کہا کہ "میں نے ملک چھوڑ دیا کیونکہ لاکھوں لوگوں کی طرح میں بھی طالبان سے ڈرتی ہوں۔" طلوع کے مالک سعد محسنی نے کہا کہ ارغند کا معاملہ افغانستان کی صورت حال کی علامت ہے۔