جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے امیرا کدل کے نزدیک اتوار کو نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے گرینیڈ حملہ میں زخمی ہونے والے ایک اور عام شہری کی موت ہوئی ہے۔ Srinagar Grand Attack
ہلاک شدہ شہری کی شناخت رافعہ نظیر دختر نظیر احمد تندا کے طور پر کی گئی ہے جو سرینگر کے حضرت بل علاقے کی رہنے والی تھی۔
ہلاک شدہ خاتون زخمی ہونے کے بعد سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں ان کے شدید زخمی سر کا علاج چلا رہا تھا تاہم ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کو سر میں شدید زخم تھا جس سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:۔Grenade Attack at Security Forces: سرینگر میں گرینڈ حملہ، ایک شہری ہلاک، بیس زخمی