ریاست اترپردیش کے ضلع فروزآباد کے میڈیکل کالج میں ڈینگو سے متاثر ایک لڑکی کی موت ہوگئ جس کے بعد اہل خانہ لاش کو لے جانے کے لیے در بدر بھٹکتے رہے لیکن میڈکل کالج انتظامیہ نے لاش کو لے جانے کے لیے گاڑی فراہم نہیں کی، بعد ازاں مجبورا متوافی کے اہل خانہ نے اپنی بیٹی کی لاش کو موٹر شائیکل کے ذریعہ گھر لے گئے۔
ان دنوں ضلع میں ڈینگو اور وائرل بخار کی وجہ سے صورتحال کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے، اب تک 60 سے زائد اموات ہوچکی ہے۔ صرف شہری علاقوں میں 40 اموات ہوئیں جبکہ کئی اموات دیہی علاقوں میں ہوئی ہیں۔ یہاں تک کہ کسی کے پاس اموات کے سرکاری اعداد و شمار بھی نہیں ہے۔
ڈینگو اور وائرل بخار کی وجہ سے جن لڑکے اور لڑکیوں کی موت ہوئی ہے، ان میں ایک نام پلوی بنت رام کمار ساکن بھگوان نگر گلی نمبر 6 ہے۔ اس لڑکی کو یکم ستمبر کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا۔