جموں: جموں میں نامہ نگاروں نے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب بھی جموں کشمیر اسمبلی کے انتخابات ہوں گے، وہ لڑیں گے لیکن پانچ دسمبر کو پارٹی سربراہ کے انتخاب کے لیے نیشنل کانفرنس کا انتخابات نہیں نہیں لڑیں گے۔ جموں کشمیر افواہوں کی جگہ ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کہ لوگ افواہوں پہ کان دے رہیں ہیں۔ Farooq Abdullah To Contest Assembly Polls
انہوں نے کہا کہ 'میں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی بلکہ میں سیاسی میدان میں رہوں گا۔ جب بھی جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہوں گے، میں یقینی طور پر لڑوں گا۔ پارٹی سربراہ کے انتخاب کے لیے این سی کا انتخابات نہیں لڑوں گا۔ ڈیلیگیٹس پارٹی نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔'