اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Farooq Abdullah meets Akhilesh فاروق عبداللہ کی اکھلیش یادو سے ملاقات کی - فاروق عبداللہ کھنؤ پہنچے

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو لکھنؤ میں یوپی کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔Farooq Abdullah In Lucknow

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 12, 2022, 7:39 PM IST

جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے آج لکھنو کے ایک خاص پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔ انہوں نے پروگرام میں کہا کہ ہمارے ملائم سنگھ یادوں سے اچھے رابطے رہے ہیں، تاہم ملائم سنگھ یادو اب نہیں رہے۔ ان کے بیٹے اکھلیش یادو سے وقت مانگا ہے اور انہوں نے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس کے بعد انہوں اکھلیش یادو کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اکھلیش یادو نے اس ملاقات کی تصویر کو ٹویٹر اور فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج لکھنو میں محترم فاروق عبداللہ جی کے ساتھ ملاقات۔ UP Politics

اکھلیش یادو کا ٹویٹ

واضح رہے کہ ملائم سنگھ کے انتقال کے بعد ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں نے اکھلیش یادو سے ملاقات کی، تاہم ان ملاقات کے سیاسی گلیاروں میں کئی مطلب نکالے جا رہے ہیں، اس سے قبل نتیش کمار نے بھی اکھلیش سے ملاقات ہوئی تھی۔


یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti on ECI الیکشن کمیشن بی جے پی کی برانچ بن چکا ہے، محبوبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details