اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسانوں کا لہلہاتے کھیتوں پر ٹریکٹر چلا کر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج - farmers law

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج اب نئی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ مظفر نگر میں لہلہاتی فصلوں پر ٹریکٹر چلائے جانے کے بعد آج میرٹھ میں بھی کسانوں نے اپنی فصلوں پر ٹریکٹر چلاکر فصل کو تباہ کردیا۔

کسانوں کا لہلہاتے کھیتوں پر ٹریکٹر چلا کر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج
کسانوں کا لہلہاتے کھیتوں پر ٹریکٹر چلا کر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج

By

Published : Feb 23, 2021, 7:06 PM IST

مغربی اتر پردیش میں زراعی قوانین کے خلاف کسانوں غصہ بڑھتا جارہا ہے۔ مظفر نگر کے بعد آج میرٹھ کے رہٹا گاؤں میں بھی کسانوں نے گیہوں کی لہلہاتی فصلوں پر ٹریکٹر چلاکر خراب کر دیا ان کا کہنا تھا حکومت کسانوں پر بالکل بھی توجہ نہیں دے رہی ہے اور نہ ہی وہ ان کے لیے فکر مند دیکھائی دے رہی ہے۔

کسانوں کا لہلہاتے کھیتوں پر ٹریکٹر چلا کر زرعی قوانین کے خلاف احتجاج

حکومت کی توجہ اپنی طرف کرنے اور سرکار کو جگانے کے لئے اب کسان اپنی فصلوں کو بھی برباد کرنے پر مجبور ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو بیچنے سے بہتر ہے وہ اپنی فصلوں کو خراب کردیں۔

زراعی قوانین کی مخالفت کو لیکر دہلی بارڈر پر ڈٹے کسان جہاں اپنی احتجاج کررہے ہیں وہیں اب گاؤں ، دیہات کے کسان بھی اپنی فصلوں کو برباد کر حکومت سے اپنی ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں۔اب دیکھنا ہوگا کہ حکومت پر کسانوں کے عمل کا کیا اثر پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details