اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اڈانی گروپ کو پہلے سے نئے زرعی قوانین کے بارے میں پتہ تھا: گرنام چڈونی - ای ٹی وی بھارت اردو خبریں

نئے زرعی قوانین کو لے کر مرکزی حکومت اور کسانوں کے درمیان کشمکش جاری ہے۔ اسی دوران ای ٹی وی بھارت نے حیران کردینے والی ایک ایکسکلوژیو رپورٹ تیار کی ہے۔

image
image

By

Published : Dec 13, 2020, 10:28 AM IST

زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کا احتجاج 18ویں روز میں داخل ہوچکا ہے، کسان تنظیموں نے ہریانہ میں بھی ٹول پلازہ کو گھیرنے کا انتباہ دیا ہے لہذا گروگرام اور فرید آباد میں پولیس الرٹ ہوگئی ہے۔

کسانوں اور مرکزی حکومت کے مابین جاری اس رسہ کشی میں ای ٹی وی بھارت نے ایک ایکسکلیوژیو رپورٹ تیار کی ہے جس میں کسانوں کے احتجاج کے دوران ہی پانی پت کے ایک گاؤں میں اڈانی گروپ کے ذریعہ ایک بڑا گودام بنانے کی خبر سامنے آئی ہے۔

زرعی قوانین کی مخالفت کررہے کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ قوانین امبانی اور اڈانی جیسے بڑے لوگوں کے لیے بنائے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی جگہوں پر کسانوں نے ان بڑے کاروباریوں کا پتلا تک نذر آتش کیا ہے۔

کسانوں کا احتجاج 18ویں روز میں داخل

اس تعلق سے بھارتیہ کسان یونین کے ہریانہ کے صدر گرنام سنگھ چڈونی نے بتایا کہ اڈانی گروپ کی نجی ٹرینیں ہیں، اڈانی گروپ گزشتہ کئی برسوں سے گودام تیار کرنے کا منصوبہ بنارہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اڈانی گروپ کے گودام ہیں، اس کے علاوہ ہریانہ میں بھی کئی بڑے گودام تعمیر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے اور اب سرکاری گوداموں کو بھی اڈانی گروپ کو ٹھیکے پر دیا جارہا ہے کیونکہ آنے والے وقت میں اڈانی گروپ ہی سب چیزوں کی خریداری کرے گا۔

واضح رہے کہ اڈانی ایگری لاجسٹکس لمیٹیڈ کمپنی نے ہریانہ حکومت سے اجازت حاصل کرنے کے بعد پانی پت کے نولتھا گاؤں میں فوڈ انڈیا کارپوریشن کے لیے ایک جدید گودام کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

اڈانی گروپ نے ریلوے ٹریک کے نزدیک ہی زمینیں خریدی ہیں اور اس کے لیے تین برس قبل زمینیں خریدی گئی تھیں، کسانوں سے یہ زمینیں 30 لاکھ روپئے فی ایکڑ کے حساب سے خریدی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details