زراعتی اصلاحات کے نئے قوانین کے خلاف جاری کسان تحریک کے سات ماہ مکمل ہونے پر کسان تنظیموں نے آج ملک بھر میں گورنر ہاؤس کے نزدیک دھرنا مظاہرہ کیا اور گورنروں کو میمورنڈم پیش کیا۔
بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت نے غازي پور بارڈر میں کسانوں کی تحریک کے مقام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 'جوائنٹ کسان مورچہ نے کسان مخالف تینوں قوانین کو واپس لینے اور فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) سے متعلق ایک قانون نافذ کرنے کے مطالبے پر آج تمام ریاستوں کے گورنر ہاؤس کے نزدیک مظاہرہ کیا اور گورنرس کو میمورنڈم پیش کیا'۔
ٹکیت نے کہا 'گزشتہ دنوں وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کو کاشتکاروں کی تنظیموں کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کے حوالے سے خط لکھا گیا تھا، لیکن ان کا جواب ابھی تک نہیں آیا ہے'۔