اردو

urdu

By

Published : Mar 2, 2023, 3:20 PM IST

ETV Bharat / bharat

Noor Fatima Got Four Gold Medals کسان کی بیٹی نور فاطمہ نے چار گولڈ میڈل حاصل کیا

لکھنؤ کے دوبگا علاقے کی رہنے والی کسان کی بیٹی نور فاطمہ نے 4 گولڈ میڈل حاصل کئے۔ نور فاطمہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے کہا کہ گریجویٹ سطح پر اردو، عربی اور فارسی زبان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر خواجہ معین الدین چشتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔

کسان کی بیٹی نور فاطمہ نے چار گولڈ میڈل حاصل کیا
کسان کی بیٹی نور فاطمہ نے چار گولڈ میڈل حاصل کیا

کسان کی بیٹی نور فاطمہ نے چار گولڈ میڈل حاصل کیا

لکھنؤ: اتر پردیش کے لکھنؤ میں واقع خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹی میں آج ساتواں تقسیم اسناد کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ریاست کے گورنر آنندی بین پٹیل، ریاستی وزیر تعلیم یوگیندر اپادھیائے، ریاستی وزیر مملکت برائے اعلی تعلیم رجنی تیواری اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر این بی سنگھ سمیت اساتذہ و طلبا شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے مجموعی طور پر 99 طلبا و طالبات کو میڈلز اور اسناد سے نوازا گیا، جس میں لکھنؤ کے دوبگا علاقے کی رہنے والی کسان کی بیٹی نور فاطمہ نے 4 گولڈ میڈل حاصل کئے۔

نور فاطمہ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے کہا کہ گریجویٹ سطح پر اردو، عربی اور فارسی زبان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر خواجہ معین الدین چشتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ گریجویٹ سطح پر سبھی فیکلٹی میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر چانسلر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گریجویٹ سطح پر آرٹ فیکلٹی اور شعبہ عربی میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بہت فخر محسوس کررہی ہوں کہ میرے والدین اور اساتذہ کے تعاون سے اس مقام پر پہونچی ہوں۔ موجودہ وقت میں لکھنؤ یونیورسٹی سے عربی زبان میں ایم اے سال اول میں ہوں، اسی زبان میں پروفیسر بننا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: Ganderbal Boy Wins Gold Medal in Nepal فوج نے گولڈ میڈل جیتنے والے طالب علم ریان بن ریاض کو اعزاز سے نوازا

انہوں نے کہا کہ عربی زبان دنیاں کہ دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ اس میں روزگار کے بہتر مواقع ہیں۔ اس لیے اس زبان کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لڑکیوں کو تعلیم کے میدان میں آگے آنا چاہیے کیوں کہ مسلم لڑکیاں تعلیم میں پیچھے ہیں۔ اس لیے ان کو تعلیم کے لیے زیادہ جد جہد کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متوسط طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ میرے والد کسان ہیں، تعلیم حاصل کرنے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئی، آگے بھی اسی طرح محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کروں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details