دہلی سے دیگر ریاستوں کو جوڑنے والی تمام سرحدوں پر کسانوں کا احتجاج 40 دنوں سے جاری ہے۔ یہاں سخت سردی اور بارش کے باوجود کسان مذکورہ قوانین کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
آج متعدد کسان تنظیمیں اور حکومت کے نمائندوں کے مابین آٹھویں دور کی بات چیت ہوئی لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی یہ بات چیت بے نتیجہ ثابت ہوئی۔اگلی میٹنگ آٹھ جنوری کو ہوگی۔
اس تعلق سے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے اتوار کے روز وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی تھی اور ان سے اس مسلئے کے حل پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔
واضح رہے کہ دہلی کی سرحدوں پر کسان ایک ماہ سے زائد عرصے سے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ مذکورہ قوانین واپس لیے جائیں۔