اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Rakesh Tikait Slams Government کسان رہنما راکیش ٹکیت نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا

راکیش ٹکیت نے حکومت پر سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کی زمین ہتھیانے اور فصلوں کی قیمت ادا نہ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

حکومت کسانوں کے خلاف سازش کر رہی، راکیش ٹکیت
حکومت کسانوں کے خلاف سازش کر رہی، راکیش ٹکیت

By

Published : Mar 27, 2023, 7:58 PM IST

حکومت کسانوں کے خلاف سازش کر رہی، راکیش ٹکیت

بجنور:بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت آج اتر پردیش کے بجنور ضلع میں بھارتیہ کسان یونین کے بانی اور ممبر قومی سکریٹری آنجہانی دھیر سنگھ بالیان کے تعزیتی اجلاس میں پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے آنجہانی دھیر سنگھ بالیان کو خراج عقیدت پیش کیا اور پھر پریس کانفرنس کی۔ بجنور شہر میں واقع ایک پرائیویٹ بینکویٹ ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں راکیش ٹکیت نے حکومت پر تنقید کی اور حکومت پر سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات بہتر نہیں ہیں۔
بھارتیہ کسان یونین کی طرف سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے کہا کہ حکومت کسانوں کی زمین ہتھیانے اور فصلوں کی قیمت ادا نہ کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ ملک کی حالت بہتر نہیں، کسانوں کو ایم ایس پی گارنٹی قانون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں سے نہیں تاجروں سے دھان خرید رہی ہے، جس کی وجہ سے کسان بحران کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Rakesh Tikait's Family Gets Death Threat راکیش ٹکیت اور ان کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی

وہیں نیو ٹاؤن شپ پالیسی پر سوال کے جواب میں کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ تاجر ایک سازش کے تحت کسانوں کی زمینیں خرید رہے ہیں۔ حکومت نے 2013 کے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کو ایک ماڈل ایکٹ بنایا ہے، جس کے ذریعے زمین مفت میں لی جا رہی ہے۔ لکھنؤ میں ہوائی اڈے کے لیے جگہ تو لی گئی لیکن اس زمین کا معاوضہ بھی حکومت نے نہیں دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details