کسان رہنما راکیش ٹکیت نے جمعرات کو کہا کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے ان کی جدوجہد جاری رہے گی اور ملک، گاؤں کی ترقی کے راستے سے ہی ترقی کر سکتا ہے۔
ٹکیت نے سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کو’یوم کسان ‘ کے موقع پر سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم 'کوو' پر یاد کیا۔ انہوں نے کہا، جدوجہد بلاتعطل جاری رہے گی۔ انہوں نے سابق وزیراعظم چرن سنگھ کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا،’ملک کی ترقی کا راستہ دیہاتوں سے ہو کرگزرتا ہے‘۔
ٹکیت نے کوو پر ایک پوسٹ کے ذریعے آنجہانی چودھری چرن سنگھ کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا، ’ہم چودھری چرن سنگھ جی کے خوابوں کے ہندوستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں۔ ملک کے ’کمیروں‘ کے حقوق کے لیے جدوجہد انتھک جاری رہےگی۔ یہ ان کے لیے حقیقی خراج عقیدت Rakesh Tikait Pay Tribute to Former PM Chaudhary Charan SIngh ہوگا‘۔