اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لکھنئو: مشہور شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا گرفتار - Tabrez Rana arrested from Rae Bareli

رائے بریلی پولیس نے مشہور شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو رائے بریلی سے گرفتار کیا ہے۔ تبریز نے مبینہ طور پر جائیداد کے تنازع کی وجہ سے خود پر فائرنگ کی تھی اور پھر سازش کے طور پر اپنے چچا اور بھائیوں کو پھسانے کی کوشش کی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے تبریز کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔

تبریز رانا گرفتار
تبریز رانا گرفتار

By

Published : Aug 25, 2021, 8:34 PM IST

Updated : Aug 25, 2021, 9:12 PM IST

مشہور شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بتادیں کہ پولیس کافی عرصے سے انہیں ڈھونڈ رہی تھی۔ تبریز پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر خود پر گولی چلاکر اپنے چچا کو اور بھائیوں کو پھسانے کی سازش کی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تبریز رانا کو رائے بریلی پولیس نے لکھنؤ سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس انہیں رائے بریلی لا رہی ہے۔

لکھنئو: مشہور شاعر منور رانا کے بیٹے تبریز رانا گرفتار

ذرائع کے مطابق تبریز رانا تقریبا ایک ماہ سے پولیس کی گرفت سے دور تھے، ان کا لوکیشن پولیس کو نہیں مل پا رہا تھا۔ ایس او جی کی ٹیم اور کرائم برانچ کی ٹیمیں تبریز کی گرفتاری کے لیے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی تھیں۔

اطلاع کے مطابق 28 جون کو تبریز رانا نے مبینہ طور پر خود پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ سازش کے تحت تبریز نے صدر کوتوالی میں اپنے چچا کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ تاہم، تبریز کا جھوٹ صدر کوتوالی پولیس اور ایس او جی ٹیم کی تحقیقات میں پکڑا گیا۔ پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا کہ تبریز نے خود پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس معاملے میں پولیس پہلے ہی اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج چکی ہے۔

مزید پڑھیں:اندور ماب لنچنگ: اسدالدین اویسی کے ٹوئٹ پر ریاستی وزرا کا ردعمل

پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے تبریز رانا نے ہائی کورٹ تک بھاگ دوڑ کی تھی، لیکن انہیں وہاں سے کوئی راحت نہیں مل سکی۔ تبریز صدر کوتوالی میں درج کیس کی تفتیش کو منتقل کرنا چاہتا تھا، لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔

Last Updated : Aug 25, 2021, 9:12 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

munawar rana

ABOUT THE AUTHOR

...view details