اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رشی کپور کی پہلی برسی پر خاص رپورٹ - urdu news

ہندی سنیما کے مشہور اداکار رشی کپور ایک مقناطیسی شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی بالکل اپنی سوانح عمری کے عنوان 'کھلم کھلا' کے مطابق گزاری ہے۔ رشی کپور اب ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن دل کو چھو جانے والی ان کی اداکاری اور ان کے رومانٹک نغمے ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

famous bollywood actor rishi kapoor death anniversary
رشی کپور کی پہلی برسی پر خاص رپورٹ

By

Published : Apr 30, 2021, 12:04 PM IST

Updated : Apr 30, 2021, 12:43 PM IST

رشی کپور کی پیدائش 4 ستمبر 1952 کو ہوئی۔ رشی کپور کو بچپن سے ہی پیار سے چنٹو کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ رشی تین سال کے تھے جب انہوں نے پہلی بار فلم 420 کا مشہور گیت پیار ہوا اقرار ہوا میں کیمرے کا سامنا کیا تھا، یہ گانا ان کے والد راج کپور اور نرگس پر فلمایا گیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

فلم میرا نام جوکر میں ایک نوجوان لڑکے کی حیثیت سے انہوں نے اداکاری کی جو ان کی پہلی فلم بھی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے والد راج کپور کے ینگر ورژن کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کے لیے انہیں بیسٹ چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سنہ 1973 میں فلم بابی سے انہوں نے بطور ہیرو بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس میں ان کے ساتھ ڈمپل بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں۔

سنہ 1980 میں رشی کپور نیتو سنگھ سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے جو ان کے ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کر چکی تھیں۔ ساتھ میں یہی وہ سال تھا جس میں انہوں نے قرض جیسی مقبول ترین فلم دی. اس کے بعد سے انہیں رومانوی ہیرو کے طور پر تصور کیا جانے لگا۔

سنہ 1988 میں بالی ووڈ نے اپنے سب سے اہم گوہر راج کپور کو کھو دیا۔ لیکن رشی نے اپنے والد سے انتقال سے زیادہ کھویا۔ وہ ان کے لیے والد سے زیادہ ایک ٹیچر اور ان کے پسندیدہ ہدایتکار تھے۔

30 اپریل 2020 میں رشی کپور نے آخری سانس لی اور وہ ہمیشہ اپنی فلمی کرداروں کے ذریعہ ہمارے دل میں زندہ رہیں گے۔

Last Updated : Apr 30, 2021, 12:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details