اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra 2.0 کانگریس راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پارت ٹو کا منصوبہ بنا رہی ہے

اگرچہ بھارت جوڑو یاترا 2.0 کے کو شروع کرنے پر پارٹی کے اندر عمومی اتفاق رائے ضرور ہے، لیکن اس کے آغاز کی تاریخ اور راستے سے متعلق دو اہم پہلوؤں پر قائدین کے درمیان ابھی بھی بات چیت جاری ہے۔ امیت اگنی ہوتری کی رپورٹنگ

Eye on 2024 polls Congress plans Rahuls Bharat Jodo Yatra 2.0 from Porbandar to Agartala
کانگریس راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پارت ٹو کا منصوبہ بنا رہی ہے

By

Published : Jul 28, 2023, 4:49 PM IST

نئی دہلی: 2024 کے لوسبھا انتخابات کے علاوہ رواں برس ہی چار ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس ستمبر میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 2.0 شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بھارت جوڑو یاترا قومی رابطہ کمیٹی کے سربراہ دگ وجئے سنگھ نے گزشتہ ہفتے رہنماؤں کے ایک منتخب گروپ کے ساتھ راہل گاندھی کی ملک گیر یاترا 2.0 پر تبادلہ خیال کیا۔ اگرچہ اس یاترا کو شروع کرنے پر پارٹی کے اندر عمومی اتفاق رائے ہے لیکن اس کے آغاز کی تاریخ اور راستے سے متعلق دو اہم پہلوؤں پر قائدین کے درمیان ابھی بھی بات چیت جاری ہے۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے سکریٹری انچارج ومشی چند ریڈی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ یاترا ہو لیکن ہائی کمان کو اس معاملے میں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ کوآرڈینیشن پینل نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ آیا پارٹی کے سابق سربراہ کو پورے مغرب سے مشرقی بھارت تک کا احاطہ کرنا چاہئے جیسا کہ انہوں نے ابتدائی یاترا میں جنوب سے شمال بھارت کا کیا تھا۔ اگر یاترا اتنے بڑے پیمانے پر شروع ہوتی ہے تو اس میں چھ مہینے لگیں گے۔

اے آئی سی سی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ اس یاترا میں ٹائمنگ کو بھی کافی اہم سمجھا جارہا ہے کیونکہ ہم نومبر میں ہونے والے پانچ اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ 2024 کے لوک سبھا انتخابات دونوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ پچھلے سال دو اسمبلی انتخابات گجرات اور ہماچل پردیش تھے جو یاترا کے راستے پر نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے پیمانے پر یاترا کے بجائے ریاستوں میں چھوٹی اور ٹارگٹیڈ یاترا زیادہ عملی آپشن ہوں گی۔ ریاستی یاترا کی منصوبہ بندی مقامی علاقوں کے ساتھ کی جا سکتی ہے اور یہ ان پارلیمانی نشستوں کا احاطہ کرے گی جنہیں ہم نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ چونکہ آنے والے اسمبلی انتخابات نومبر میں ہونے کا امکان ہے، اس لیے ہم ستمبر اور اکتوبر کے دوران اپنی مہم کو زیادہ سے زیادہ مؤثر بنانے کے لیے ان ریاستوں میں بھی یاترا کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ابتدائی بھارت جوڑو یاترا 7 ستمبر 2022 کو تامل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی جو 30 ​​جنوری 2023 کو جموں و کشمیر کے سری نگر میں ختم ہوئی تھی۔اب اسی یاترا کے پارٹ ٹو کا منصوبہ گجرات کے پوربندر سے تریپورہ کے اگرتلہ تک یعنی مغرب سے مشرقی بھارت تک پھیلانے کے لیے بنایا جا رہا ہے۔ گجرات کے سی ایل پی لیڈر امیت چاوڈا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا "راہل جی نے کنیا کماری سے اپنی یاترا شروع کرنے سے پہلے 5 ستمبر کو احمد آباد میں مہاتما گاندھی کی یادگار پر حاضری دی تھی۔ جیسا کہ گجرات مہاتما گاندھی کی سرزمین ہے، ہمیں بہت خوشی ہوگی اگر وہ مہاتما کی جائے پیدائش پوربندر سے اپنی دوسری یاترا شروع کرتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ جنوب سے شمال کی یاترا ایک بہت بڑی کامیابی تھی اور اس نے دکھایا کہ راہل جی واحد قومی رہنما ہیں جو 2024 میں پی ایم مودی کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ اس یاترا نے اپوزیشن کے مقصد کو بھی مضبوط کیا۔ پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق اس یاترا کو لے کر ایک اہم مسئلہ یاترا کی تاریخ کا ہے۔کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ یاترا 15 اگست کو یوم آزادی پر شروع ہو تاکہ ملک بھر میں پیغام دیا جا سکے کیونکہ اس کے بعد نومبر میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں اور 2024 میں لوک سبھا انتخابات بھی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details