نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر 18 سے 28 ستمبر تک امریکہ کے 10 روزہ دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ 18 سے 24 ستمبر تک نیویارک کے اپنے دورے کے دوران، جے شنکر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 77 ویں اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ 77ویں یو این جی اے کا موضوع "لمحہ فکریہ: باہم مربوط مسائل کا انقلابی حل" ہے۔ Jaishankar Visit America
وزیر خارجہ جے شنکر کثیر جہتی کے تئیں بھارت کی عہدبندی کو مدنظر رکھتے ہوئے G4 (ہندوستان، برازیل، جاپان، جرمنی) کی وزارتی میٹنگ کی میزبانی کریں گے، ساتھ ہی وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جامع اصلاحات اور کثیر جہتی کے موضوع پر ایل-69 گروپ کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔