نئی دہلی: حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم جی کے وائی ) اسکیم میں اکتوبر سے تین ماہ کے لیے توسیع کردی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کو دسمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ہر شخص کو 5 کلو راشن فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان تین مہینوں میں دسہرہ، دیوالی اور کرسمس جیسے کئی تہوار آ رہے ہیں ، جس کے پیش نظر اس اسکیم کی میعاد میں توسیع کی گئی ہے۔Extension of PMGKAY Yojana
انوراگ ٹھاکر نے کہا، 'اس اسکیم پر غریبوں کو 122 لاکھ ٹن اناج دیا جائے گا اور اس پر 44,762 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ یہ اسکیم پہلے کی طرح بدستور نافذ رہے گی۔
خیال رہے کہ یہ اسکیم کورونا وبا کے دوران شروع کی گئی تھی تاکہ معاشی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مفت کھانا فراہم کیا جاسکے۔ اس کے بعد اس اسکیم میں کئی بار توسیع کی جاچکی ہے اور اب اس میں دوبارہ اس سال کے آخر تک توسیع کردی گئی ہے۔
Extension of PMGKAY Yojana پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا میں دسمبر تک کی توسیع
حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا اسکیم میں اکتوبر سے تین ماہ کے لیے توسیع کردی ہے۔ خیال رہے کہ یہ اسکیم کورونا وبا کے دوران شروع کی گئی تھی تاکہ معاشی طور پر کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مفت کھانا فراہم کیا جاسکے۔ اس کے بعد اس اسکیم میں کئی بار توسیع کی جاچکی ہے اور اب اس میں دوبارہ اس سال کے آخر تک توسیع کردی گئی ہے۔ Extension of PMGKAY Yojana
Etv Bharat