بارہ بنکی:ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کی دریا آباد اسمبلی حلقہ سنہ 2017 تک راجا راجیو کمار سنگھ کا قلع مانا جاتا تھا۔ تقریبآ چار دہائیوں تک یہ اسمبلی ان کی جاگیر مانی جاتی تھی۔ سنہ2017 میں اس قلع کو ڈھانے کا کام بی جے پی کے ایک چھوٹے سے کارکن نے کیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا رواں برس اس نشست پر بی جے پی رکن اسمبلی ستیش شرما دوبارہ اپنا رکارڈ بنا پائیں گے؟Satish Sharma in UP Election
اس مرتبہ دریا آباد اسمبلی نشست میں سیاسی حساب کتاب بدلے ہوئے ہیں۔ سماجوادی پارٹی نے یہاں سے سابق وزیر اروند سنگھ گوپ کو امیدوار بنایا ہے۔ وہیں بہوجن سماج پارٹی نے اس نشست پر ایس سی امیدوار کو میدان میں اتارا ہے۔ ایسے میں ان کے سامنے چیلنجز کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے کام کی بنیاد پر ہر طبقے کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں، اس لیے اس مرتبہ مقابلہ مزید آسان ہو گیا ہے۔