احمدآباد: گجرات میں 5 دسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بھی انتخابات لڑ رہی ہے اور احمدآباد کے جمالپور کھاڑیہ سے اے آئی ایم آئی ایم نے صابر کابلی والا کو امیدوار بنایا ہے۔ صابر کابلی والا آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے گجرات صدر بھی ہیں۔ ایسے میں انتخابی تیاری کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت نمائندہ روشن آرا نے صابر کابلی سے خصوصی گفتگو کی۔ Sabir Kabliwala Interview With ETV Bharat
اس تعلق سے صابر کابلی والا نے کہا کہ مجلس پوری طاقت سے اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے۔ مجلس نے کُل 14 امیدوار اتارے تھے لیکن باپو نگر اسمبلی حلقے کے امیدوار نے غداری کر ایم آئی ایم چھوڑ کانگریس جوائن کر لیا۔ جس کے بعد ہمارے 11 مسلم امیدوار اور 2 غیر مسلم کُل 13 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ہم پوری تیاری کے ساتھ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے امیدوار جیت حاصل کریں گے۔