اردو

urdu

By

Published : Feb 12, 2023, 12:55 PM IST

ETV Bharat / bharat

GM Saroori Visits Thathri Nai Basti سابق وزیر غلام محمد سروری نے نئی بستی ٹھاٹھری کا دورہ کیا

ڈی پی اے پی کے وائس چیئرمین غلام محمد سروری نے آج ٹھاٹھری نئی بستی کا دورہ کیا اور وہاں متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے۔ Cracks in houses in Thathri New Basti

غلام محمد سروری نے نئی بستی ٹھاٹھری کا دورہ کیا
غلام محمد سروری نے نئی بستی ٹھاٹھری کا دورہ کیا

غلام محمد سروری نے نئی بستی ٹھاٹھری کا دورہ کیا

ڈوڈہ:جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری نئی بستی میں مکانات میں بڑی دراڑیں نظر آنے کے بعد سابق وزیر جموں و کشمیر اور ڈی پی اے پی کے وائس چیئرمین غلام محمد سروری نے آج قصبہ ٹھاٹھری کا دورہ کیا اور متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر ایک کو محفوظ رکھنے کے لیے پابند عہد ہونا چاہیے اور ہر شہری کی حفاظت کے لیے ضروری انتظامات کیے جانے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی نقل مکانی اور ان کی بحالی کے لیے انتظامیہ زمین الاٹ کرے اور ساتھ انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

مزید پڑھیں:۔Houses Collapse in Ramban رامبن میں دراڑیں پڑنے سے تین مکان منہدم

سروری نے ٹھاٹھری کے دورے کے دوران زور دیا کہ ہر ایک مستحق کو 20 لاکھ روپے دیے جائیں تاکہ ان کی زندگی بحال ہو سکے۔ اس موقعے پر سروری کے ہمراہ ضلع صدر ڈی پی اے پی آصف جہاں گتو، سیکرٹری ڈی پی اے پی فاروق احمد شکاری، سینئر رہنما اصغر حسین، الطاف حسین بٹ، ظفر اللہ، جعفر حسین پڑے، چوہدری محمد اسلم، محمد منور دین بٹ اور وسیم الحق زرگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ ضلع ڈوڈہ کے متعدد اظلاع کے مکانات میں بڑی دراڑیں پڑنی شروع ہوگئی ہیں، جس کے سبب مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ کثیر تعداد میں لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ جس کے پیش نظر سابق وزیر جموں و کشمیر اور ڈی پی اے پی کے وائس چیئرمین غلام محمد سروری ٹھاٹھری نئی بستی کا دورہ کیا اور حکومت سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details