اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Petrol and Diesel Price: بیالیسویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ انٹرنیشنل لندن برینٹ کروڈ آج 0.38 فیصد اضافے کے ساتھ 112.35 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ آج 0.84 فیصد اضافے کے ساتھ 113.34 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ Petrol Price in India

پٹرول
پٹرول

By

Published : May 18, 2022, 2:08 PM IST

ایندھن کی قیمتیں مسلسل 42ویں دن مستحکم رہیں کیونکہ ملک میں تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔ ملک میں عوامی شعبہ کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے مطابق، دہلی میں پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر ہے۔ Petrol Price in India

یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ انٹرنیشنل لندن برینٹ کروڈ آج 0.38 فیصد اضافے کے ساتھ 112.35 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ آج 0.84 فیصد اضافے کے ساتھ 113.34 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دن کے استحکام کے بعد گزشتہ 22 مارچ سے اضافہ ہونا شروع ہوا۔ جس کی وجہ سے اب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔ اس دوران ان کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔


واضح رہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ صبح جائزہ لیا جاتا ہے۔



آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-

شہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیٹرول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 105.41 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 96.67

کولکاتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 115.12 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 99.83

ممبئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 120.51 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 104.77

چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 110.85 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 100.94

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details