ٹرانسپورٹ کمشنر ابھیناش ڈھاکنے نے آج حکم جاری کرتے ہوئے ریاست کے سبھی آر ٹی او کے ذمہ دار افسران کو اہم ہدایت دی ہے۔ اس حکم میں کمشنر نے لکھا ہے کہ ریاست کے اندر اگر کسی گاڑی کو ٹرانسفر کرنا ہے تو اس کے لئے مقامی آر ٹی او سے این او سی کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ ساری تفصیلات ان لائن دستیاب ہیں۔
ممبئی: ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، آر ٹی او نے ضابطہ بدلا - ETV bharat
طویل مدت سے آر ٹی او میں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں گاڑیوں کے مالکوں کے نام اور ان کا پتہ ٹرانسفر کرنے سے متعلق مقامی آر ٹی او سے جو این او سی لینی پڑتی تھی اسے اب بغیر این او سی کے ہی ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر ، آر ٹی او نے این او سی کو لیکر بدلا قانون
یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ اس فرمان کے بعد محکمہ آر ٹی او میں چل رہی رشوت خوری اور دلالوں کی دلالی بند ہو جائے گی لیکن عوام کو کسی حد تک راحت ضرور ملے گی جو این او سی جیسے معمولی کام کے لئے آر ٹی او کے چکر کاٹنے پر مجبور ہو جاتے تھے۔
ای ٹی وی بھارت نے محکمہ آر ٹی او اور اس کے اندر چل رہی بدعنوانیوں کو مسلسل اجاگر کیا جس کے بعد آر ٹی او کے ادنی سے اعلی افسر کو اس بارے میں سوچنے پر مجبور ہونا پڑا۔