غریبوں و کمزور طبقات کی امداد اور عوام کے لئے قائم کردہ اس ڈائیلاسس سینٹر کی افتتاحی تقریب میں مذہبی رہنماوں، عمائدین و معززین شہر کثیر تعداد میں شریک تھے۔ افتتاح سے دو ہفتہ قبل ہی یہ سینٹر کارکرد ہو چکا تھا۔
گلبرگہ کے ایشین بزنس سینٹر میں مفت ڈائیلاسس سینٹر کا قیام
شہر گلبرگہ کے ماہر امراض ڈاکٹر رکن الدین ناصب قریشی نے کہا ہے کہ اسی ہفتہ ایشین بزنس سینٹر گلبرگہ میں ایک ڈائیلاسس سینٹر کا افتتاح عمل میں لایا گیا ہے۔
گلبرگہ کے ایشین بزنس سنٹر میں مفت ڈائیلاسیس سنٹر کا قیام
یہاں سطح غریب سے نیچے کے لوگوں کے لئے ڈائیلاسس کی مفت خدمات انجام دی جارہی ہیں اور جن افراد کا تعلق سطح غربت سے کچھ اونچا ہے یعنی اے پی ایل افراد کے لئے ڈایلیسس کے لئے صرف پانچ سو روپیوں کی فیس رکھی گئی ہے۔ ڈائیلاسس کے مریض یہاں آکر ڈائیلاسس کراسکتے ہیں۔