اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Entry of Xe variant in Gujarat: گجرات کے ایک عمررسیدہ شخص میں ایکس ای ویرینٹ کی تشخیص

اومیکرون کے نئے ویرینٹ ایکس ای کی بھارت میں تصدیق کی گئی ہے۔ بھارت میں ایکس ای ویرینٹ کا معاملہ ممبئی میں پہلے آیا جس کے بعد گجرات میں بھی اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ممبئی سے وڈودرا آنے والے ایک عمر رسیدہ شخص کی رپورٹ آج مثبت آئی ہے۔ Entry of Xe variant in Gujarat

گجرات میں ایکس ای ویرینٹ کا داخلہ، وڈودرا کے 67 سالہ شخص کی رپورٹ مثبت
گجرات میں ایکس ای ویرینٹ کا داخلہ، وڈودرا کے 67 سالہ شخص کی رپورٹ مثبت

By

Published : Apr 9, 2022, 9:15 PM IST

اب کورونا کا ایکس ای ویرینٹ ملک میں پھیلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ مہاراشٹر کے بعد اب گجرات میں کورونا وائرس کے نئے ایکس ای ویرینٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گجرات میں، جس شخص میں کورونا انفیکشن کے ایکس ای ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے وہ 13 مارچ کو کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔ تاہم ایک ہفتے کے بعد ان کی حالت میں بہتری آئی۔ جب ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے نمونے کی رپورٹ آئی تو پتہ چلا کہ وہ کورونا وائرس کے ایکس ای ویرینٹ سے متاثر تھا۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ XE کے Omicron سے 10 گنا زیادہ متعدی ہونے کی اطلاع ہے۔ Entry of Xe variant in Gujarat

گجرات کے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے مطابق 66 سالہ شخص ہوائی جہاز کے ذریعے ممبئی سے وڈودرا آیا تھا۔ انہوں نے جو پتہ بتایا تھا وہ اس پتے پر نہیں گئے اور ایک ہوٹل میں ٹھہرے جہاں انہیں بخار ہو گیا۔ اس سے پہلے کہ اسے طبی علاج فراہم کیا جائے، وہ سڑک کے ذریعے ممبئی میں اپنے گھر چلا گیا۔ واضح کہ گجرات کے وڈودرا میں رہنے والے ایک شخص میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: New Version of Coronavirus: بھارت میں کورونا کی نئی شکل، پہلا کیس ممبئی میں ملا

ABOUT THE AUTHOR

...view details