کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے ایون مورگن کی قیادت میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
وہیں دوسری جانب ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر179 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ فاف ڈوپلیسی نے 58 رنز بنائے تاہم اگلینڈ کے تیز گیند باز سیم کرن نے تین پروٹیز کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ نے پانچ وکٹ کے نقصان پر ہدف کو حاصل کرلیا، تاہم انگلینڈ کی جانب سے جانی بیرسٹو نے شاندار ناقابل شکست 86 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو میچ جیت کر فتح سے ہمکنار کرایا اورساتھ ہی 'مین آف دی میچ' کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمز کے درمیان دوسرا ٹی-20 میچ کل کھیلا جائے گا۔