سری نگر: جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے رادبگ گاؤں میں سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ ابتدا میں فائرنگ کے بعد فی الحال علاقے میں خاموشی ہے اور گولیوں کا تبادلہ رک گیا ہے۔ علاقے کو محاصرے میں لیکر سکیورٹی فورسزکاسرچ آپریشن ابھی جاری ہے۔ اطلاع کے مطابق کچھ عسکریت پسندوں کے محاصرے میں پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ کشمیر پولیس زون نے ٹویٹ کیا کہ ماگام علاقے کے رادبگ میں انکاؤنٹر شروع ہو گیا ہے، جہاں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ علاقے میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا۔ حکام نے بتایا کہ جیسے ہی سکیورٹی فورسز نے گھیرا تنگ کیا تو محاصرے میں پھنسے عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں انکاؤنٹر ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس مقام پر دو عسکریت پسند چھپے ہو سکتے ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور آنے جانے والے راستوں پر پہرہ بٹھا دیا گیا ہے تاکہ چھپے ہوئے عسکریت پسند فرار نہ ہو سکیں۔
مزید پڑھیں:۔CASO in Rajouri راجوری میں دو ہفتوں میں سو سرچ آپریشن