آل انڈیا ترنمول کانگریس (اے آئی ٹی ایم سی) بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے۔ ٹولی گنج نشست پر ترنمول کے امیدوار اروپ وشواس نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بی جے پی کے امیدوار اور مرکزی وزیر بابل سپریو کو 50 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ بنگال میں اب تک آئے نتائج کے مطابق ٹی ایم سی کو 213 سیٹوں پر جیت مل چکی ہے جبکہ اس کی حریف جماعت بی جے پی کے حصے میں 76 سیٹیں آئی ہیں۔
کیرالہ میں سبھی 140 نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں۔ ایل ڈی ایف کو 99 سیٹیں ملی ہیں۔ وہیں یو ڈی ایف کو 41 سیٹیں۔ بائیں بازو کی جماعتیں اقتدار میں واپسی کر گئی ہیں۔
تمل ناڈو کی 234 نشستوں کے نتیجے آچکے ہیں۔ اے آئی اے ڈی ایم کے نے 76 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ڈی ایم کے نے 158 نشستیں حاصل کی ہیں۔
پڈوچیری کی بھی 30 نشستوں کے نتائج آ چکے ہیں۔ آل انڈیا این آر کانگریس نے 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں آزاد امیدواروں نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔